15 جون 2014
وقت اشاعت: 4:11
کراچی: سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی......سہراب گوٹھ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گردوں نے پولیو ورکرز پر حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔