تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 10:31

شمالی وزیرستان کارروائی ، فوج کا50دہشتگرد ہلاک کرنے کی تصدیق

جیو نیوز - راول پنڈی.......شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ازبک باشندوں سمیت درجنوں غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کراچی ائرپورٹ حملے کی سازش میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ سے پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل دتہ خیل کے علاقے دےگان پر رات ڈیڑھ بجے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ آئی ایس پی آر نے 50 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں کی تعداد 150 سے زائد ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارے جانے والوں میں اکثریت ازبک دہشت گردوں کی ہے۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا.کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اسلحے کے ذخیرے کو بھی تباہ کردیا گیا۔پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آج بھی کرفیو ہےاور علاقے کو جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.