تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 14:22

لاہور:کانسٹیبل نےروٹھی بیوی اور ساس کوقتل کردیا

جیو نیوز - لاہور....کانسٹیل نے روٹھ کر میکے جانے والی نئی نویلی دلہن کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کرکےاپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔دوہرےقتل کا یہ اندووہناک واقعہ لاہورکےعلاقےگڑھی شاہو میں پیش آیا،پولیس کےمطابق کانسٹیبل الطاف کی2ماہ پہلےہی فائزہ سے شادی ہوئی تھی،بیوی روٹھ کر میکےآ گئی،کانسٹیبل منانے گیا،ناکامی پر فائرنگ کرکے فائزہ اور اس کی والدہ کوقتل کردیااور فرار ہو گیا۔ایس پی سول لائنز عمر حیات چیمہ بھی موقع پرپہنچ گئے۔انہوں نے میڈیا کوبتایاکہ ملزم الطاف لالہ موسیٰ کارہائشی اورپولیس لائنز میں تعینات تھا،جس کی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دےدی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.