15 جون 2014
وقت اشاعت: 16:1
جیکب آبادمیں ریلوے ٹریک سے تین بم برآمد
جیو نیوز - جیکب آباد....جیکب آبادمیں ریلوے ٹریک سے تین بم برآمد ہوئے،دوکوناکارہ بنادیاگیا،ایک بم پھٹنے سے دواہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی فاروق جمالی کے مطابق نامعلوم افراد نے ٹھل کے قریب اوڈانو ریلوے اسٹیشن پر ٹریک پر تین بم نصب کررکھے تھے جن کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اورپولیس کی اضافی نفری پہنچی۔ دوبم کو ناکارہ بنادیاگیا جبکہ تیسرے کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوگیا جس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دواہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال جیکب آباد اورپھر لاڑکانہ منتقل کیاگیا ۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس تھی جو کچھ ہی دیر بعد یہاں سے گذرنے والی تھی۔