15 جون 2014
وقت اشاعت: 19:52
آپریشن "ضرب عضب" کافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے،خواجہ آصف
جیو نیوز - اسلام آباد.......وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن "ضرب عضب" کا اعلان سوچ سمجھ کر کیا ہے،یہ فیصلہ پوری قوم کا فیصلہ ہے ۔پاک فوج کو دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔افواج پاکستان ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کی حمایت میںتمام سیاسی پارٹیاں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔