15 جون 2014
وقت اشاعت: 22:11
جیکب آباد : ریلوے ٹریک سے 5 بم برآمد،ایک بم پھٹنے سے2اہلکار زخمی
جیو نیوز - جیکب آباد......جیکب آباد میں ریلوے ٹریک سے 5 بم برآمد ہوئے،4 کوناکارہ بنادیاگیا ،ایک بم پھٹنے سے دواہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی فاروق جمالی کے مطابق نامعلوم افراد نے صبح کے وقت ٹھل میں اوڈانو ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر تین بم نصب کررکھے تھے۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس کی اضافی نفری موقع پرپہنچی ۔دوبموں کو ناکارہ بنادیاگیا جبکہ تیسرے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوگیا جس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دواہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔ شام میں اسی ریلوے ٹریک سے مزید 2 بم بر آمد ہوئے جن کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ۔