تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 23:22

قوم اور ریاستی اداروں کےتعاون سےدشمنوں کوختم کیاجائیگا،جنرل عاصم

جیو نیوز - راولپنڈی.........پاک فوج نےشمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نےبتایا ہےکہ آپریشن حکومت کی ہدایت پرشروع کردیاگیاہے،جوکہ مقامی اورغیرملکی دہشت گردوں کےخلاف شروع ہے،انھوں نے کہا کہ آپریشن کانام"ضرب ِ عضب"رکھاگیاہے،اس میں مقامی اورغیرملکی دہشت گردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایاجا ئیگا،ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردکارروائیوں سےملک کی ترقی اورمعمولات زندگی کونقصان پہنچ رہاہے،دہشت گردکارروائیوں کےباعث شہری غیرمحفوظ ہیں،دہشت گردوں نےشمالی وزیرستان میں معمولات زندگی معطل اورلوگوں کوخوف زدہ کیاہواہے،شمالی وزیرستان میں رہنےوالےمحب وطن اورپرامن لوگ ہیں،آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزکودہشت گردوں کےٹھکانےختم کرنےکامشن سونپاگیاہے،قوم کی مدد،ریاستی اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کےتعاون سےدشمنوں کوختم کیاجائیگا،ملک کےان دشمنوں کوکسی بھی علاقےمیں پناہ نہیں لینےدیں گے،ہمیشہ کی طرح پاک فوج کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرےگی۔دریں اثناآئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کارروائیمیںہلاک دہشتگردوں کی تعداد105 ہوگئی،فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے 8 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔
راولپنڈی: ہلاک دہشتگردوں میں زیادہ تر ازبک ہیں،آئی ایس پی آر


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.