تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 2:32

شمالی وزیرستان میں فوجی دستے داخل ہوچکے، آئی ایس پی آر

جیو نیوز - اسلام آباد..... آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی دستے داخل ہوچکے ہیں،میرعلی ، میرانشاہ اوردیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کرلیا، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ رات بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پانچ ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لیے شمالی وزیرستان کی سرحدوں اور فاٹا ریجن میں فوج تعینات کردی گئی ہے، علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہےجبکہ ہتھیار پھینکنے والے شدت پسندوں کے لیے پوائنٹس بنادیے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ رات بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پانچ ہوگئی، فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردیے گئے، ہلاک ہونےوالے زیادہ تردہشت گرد ازبک ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کوفرارہونےسے روکنے کیلئے افغان فوج کو وزیرستان سے ملحقہ سرحد سیل کرنے کی درخواست کی ہے، افغان فوج سے کنڑاورنورستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کیلئے بھی کہا ہے۔ افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق مقامی قبائل کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کیے جائیں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے آئی ڈی پیز کے لیے بھی انتظامات کرلیے ہیں،ان کی رجسٹریشن کے لیے سول انتظامیہ نے پوائنٹس بھی بنائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.