16 جون 2014
وقت اشاعت: 10:2
جڑانوالہ میں گھریلو تنازع پر دوخواتین، بچہ سمیت4افراد قتل
جیو نیوز - جڑانوالہ......فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھریلو تنازعے پر دوخواتین، بچہ سمیت4افراد کو قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 273 گ ب میں ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔جنہیں گلے دباکر قتل کیا گیا۔مرنےوالوں میں دو خواتین ، بچہ اور ایک مرد شامل ہیں ۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تما م لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔