16 جون 2014
وقت اشاعت: 12:2
کراچی: لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک
جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین، کلاکوٹ اور بغدادی کے مختلف علاقوں میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے گیگ وار کا ایک مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔