16 جون 2014
وقت اشاعت: 16:2
پشاور:گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد
جیو نیوز - پشاور....پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورظہیر الاسلام کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144کے تحت پشاور میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار رجسٹریشن والی گاڑیوں کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔پابندی کا مقصد شہر میں بڑھتے ہو ئے جرائم کو روکنا ہے ۔ یہ پابندی ایک مہینے تک نافذ العمل رہے گی ۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی ۔