16 جون 2014
وقت اشاعت: 23:12
شمالی وزیرستان میں کارروائی کا ہدف صرف دہشتگردہوں،افراسیاب خٹک
جیو نیوز - اسلام آباد.......اے این پی کے رہنما اور سینیٹرافراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کا ہدف صرف دہشت گرد ہوں،عام شہریوں کوجانی نقصان سےبچایاجائے۔ افراسیاب خٹک نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام دہشت گردی کا باعث نہیں، دہشت گردی کا شکار ہیں۔