تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 5:32

الطاف حسین کی منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گھیرائو کی مذمت

جیو نیوز - لندن..... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں پولیس کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کا گھیر اؤ کرنے اور کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور سیکریٹریٹ کاگھیرائو کرنے اور اس کے اطراف لگے حفاظتی بیریئر ہٹانے کی بھی مذمت کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں اس و قت دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن جاری ہے، ایسے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے اور ایسے موقع پر اس طرح کی کارروائی غیر دانش مندی ہے۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گرد لگے حفاظتی بیریئر ہٹانے اور کارکنوں کو تشددکا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.