17 جون 2014
وقت اشاعت: 8:32
پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت آج دوبارہ ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد....... خصوصی عدالت آج سے سنگین غداری کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرے گی ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ بطور شکایت کنندہ اپنی گواہی قلم بند کرائیں گے ۔عدالت نےگزشتہ حکم میں استغاثہ کو شہادتیں قلمبند کرانے کی ہدایت کی تھی جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کی 47ویں سماعت منگل کو کرے گی ۔ 13جون کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے ملزم پرویز مشرف کی درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی اور17جون کی تاریخ شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے مقرر کی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ شاہد خان عدالت میں پیش ہوکر اپنی گواہی بطور شکایت کنندہ قلم بند کرائیں گے ۔