تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 10:32

لاہور ، فیکٹری ایریا میں گھر سے خاتون، بیٹے اوربیٹی کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - لاہور.....لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کے ایک گھر سے پچاس سالہ خاتون ،جوان بیٹے اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں،تینوں کو سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ تہرے قتل کی یہ واردات فیکٹری ایریا کی گلستان کالونی میں ہوئی ،ہلاک ہونے والوں میں پروفیسر عباس عاصم کی 50 سالہ اہلیہ فضیلت ، 24 سال کی بیٹی فضا اور 20 سالہ بیٹا فیضان شامل ہیں ،تینوں لاشیں گھر سےملیں ،فیضان کی لاش کے قریب پستول بھی ملا ہے جبکہ گھریلو اشیاءادھر ادھر بکھری پائی گئیں ۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے پروفیسر عباس عاصم سے بھی پوچھ گچھ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ،ان کے بیوی بچےیہاں سے ڈیفنس شفٹ ہونے کا اصرار کرتے رہتے تھے۔ایس پی کینٹ سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ تینوں کنپٹیوں پرگولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ،مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.