تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 13:52

شمالی وزیرستان:کرفیو کے باعث قبائلیوں کو نقل مکانی میں شدید مشکلات

جیو نیوز - میران شاہ ....شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے ۔ایجنسی میں تین روز سے نافذ کرفیو کی وجہ سے میران شاہ ،میر علی اور دیگر علاقوں سے نقل مکانی ممکن نہیں ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو میں نرمی کی صورت میں بڑی تعداد میں متاثرین نقل مکانی کریں گے ۔ڈیرہ اسماعیل خان بنوں روڈ پر چنڈا کے مقام اور ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے مقام پر پولیس چیک پوسٹوں پرمتاثرین کی آمد کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عرفان اللہ محسود کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کشید گی کے باعث 60سے70ہزار افراد نقل مکانی کرکے بنوں ،ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی طرف جاچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین افغانستان کے صوبے خوست بھی جا رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.