تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 جون 2014
وقت اشاعت: 17:22

شمالی وزیرستان میں آپریشن حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن .....امریکا نے کہا ہےکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا ہے، حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے تاہم امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آیا ہے اور چاہتا ہے کہ حکومت ملک میں استحکام کے لیے اپنی رٹ قائم کرے،یہ آپریشن مکمل طور پر پاکستانی فوج کررہی ہے اور اسے سیاسی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.