17 جون 2014
وقت اشاعت: 17:42
شمالی وزیرستان:دو گروپوں میں جھڑپیں،8 افراد ہلاک
جیو نیوز - میران شاہ.....شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دوگروپوں میں جھڑپ کے دوران 8 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوال کے علاقے میں کالعدم طالبان کے سجنا اور شہریار گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں گروپوں کے آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔دونوں گروپوں میں اختلافات کے بعد سے جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔