17 جون 2014
وقت اشاعت: 19:2
آرمی چیف آپریشن کی وجہ سے سری لنکاکا دورہ ملتوی کردیا
جیو نیوز - راولپنڈ ی.....پاک فوج کے سربراہ نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے سری لنکاکا دورہ ملتوی کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث سری لنکا کا دورہ ملتوی کیاہے۔آرمی چیف کو آج سری لنکا کے 4روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا ۔