17 جون 2014
وقت اشاعت: 18:32
پنجاب پولیس سےہمیشہ غلط اور غیر قانونی کام لیا گیا،عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس سےہمیشہ غلط اور غیر قانونی کام لیا گیا، اصولاًنوازشریف کوطالبان سےمذاکرات کی قیادت کرنی چاہیےتھی،دوسری طرف آپریشن پرقوم کواکٹھاکرنےکےلئےوزیراعظم نوازشریف کی لیڈرشپ نظرنہیں آئی،نوازشریف نے کبھی جمہوریت کو اہمیت نہیں دی۔عمران خان نے اپنی جماعت کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزیدکہا کہ حکمراں ہر موقع پر ذاتی مقاصد کےلئے پولیس کو استعمال کرتےہیں،انتخابات میں پولیس نے دھاندلی میں اہم کردار ادا کیا،پنجاب پولیس سےہمیشہ غلط اور غیر قانونی کام لیا گیا، تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر تشدد سے دکھ پہنچا ہے،لاہورواقعےپرلائحہ عمل کےلیےدیگرجماعتوں سےمشاورت کرینگے۔انہوںنے سوال کیا کہ کوئی یہ چیک کرےکہ بیریئرزکیوں لگائےگئےتھے ۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہتحریک انصاف کی سونامی27 جون کو بہاول پور جائے گی۔