17 جون 2014
وقت اشاعت: 19:32
رکاوٹیں ہٹانے کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی، پرویز الٰہی
جیو نیوز - لاہور.....پنجاب کےسابق و زیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے کارکنوں پر فائرنگ سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، واقعےکی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ حکمرانوں کی تبدیلی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔مسلم لیگ ق کےسینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ نےلاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ شہبازشریف اور راناثناءاللہ کی ایما ء پر نہتے مسلمانوں پر فائرنگ کا واقعہ شدیدقابل مذمت ہے،رکاوٹیں ہٹانے کی آڑ میں دراصل دہشت گردی کی گئی، پرویز الہیٰ کاکہناتھا کہ حکمرانوں کا جاناٹھہر گیا ،وزیراعلیٰ شہباز شریف نریندر مودی بن چکے ہیں، اب یہ جدو جہدان کی تبدیلی تک جاری رہے گی، انہوں نےسوال کیاکہ خود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے گھروں کے باہربھی رکاوٹیں لگی ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جاتا،انہوں نے پولیس سےکہا کہ کسی پر گولی نہ چلائیں، یہ حکمران جدہ بھاگ جائیں گے ، انہوں نے 23 جون کو طاہرالقادری کا استقبال کرنے اور ان کاساتھ دینے کااعلان کیا ۔