تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 2:2

حکومتی قائم کردہ عدالتی کمیشن کومستردکرتے ہیں،طاہرالقادری

جیو نیوز - لاہور........پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کےقائم کردہ عدالتی کمیشن کومستردکرتےہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداکے لواحقین کو نہ حکومتی امداد چاہیے اور نہ ہی ہم حکومتی کمیشن کو مانتے ہیں،ہم اپنے شہداکی خود کفالت کرینگےانکی تعلیم،خوراک رہائش سب کا ہم خود بندوبست کرینگے۔شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر بذریعہ ٹیلی فونک خطاب میں انھوں نے دعا بھی کروائی اور شہداکے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعاکی۔دعا کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہ شہداکےخون کابدلاانقلاب کےذریعےلیناچاہتاہوں،اتحادیوں کی مشاورت سےآیندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے،حکومتی امدادکوبھی مستردکرتےہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر مجھے ماردیا جائے تو انقلاب آنے تک میری نماز جنازہ نہ پڑھانا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.