18 جون 2014
وقت اشاعت: 2:12
وزیر اعظم نواز شریف کی تاجکستان کے صدرسے ملاقات
جیو نیوز - دوشنبے..... وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دست خط کیے گئے ہیں، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ خطے میں ترقی کےلیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں صدر امام علی رحمانوف کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ خطے میں ترقی کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ دونوں رہنمائوں نے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکا ورکنگ ریلیشن شپ بڑھانے اور فنی تعلیم کے فروغ کے ایک معاہدے اور 4 مفاہمتی یاداشتوں پر دست خط بھی کیے گئے۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی تاجکستان کےصدر امام علی رحمانوف کےد رمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔