18 جون 2014
وقت اشاعت: 2:52
کراچی: ماڑی پور میں مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک
جیو نیوز - کراچی..... ماڑی پورکےعلاقےمشرف کالونی میں رینجرزمقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کےمولوی خالدگروپ کاکمانڈرتھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد نے 15 سے 20 فوجیوں کوشہیدکیاتھا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردکےقبضےسےہٹ لسٹ بھی ملی ہے جس میں ایم کیو ایم کےرہنمافاروق ستار، حیدرعباس رضوی، فیصل رضا عابدی اور اے این پی کے رہنما بشیر جان کےنام شامل ہیں۔ دہشت گرد کے قبضےسے ایس ایم جی اور ہینڈگرینیڈ بھی ملےہیں۔