تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 10:42

حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات کا دوسرا روز

جیو نیوز - سیہون....سیہون شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں ،جن میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔حضرت لعل شہبازقلندر کے عرس کے دوسرے روز بھی لوگ مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں،ملنگ قلندر کی محبت میں دھمال ڈال رہے ہیں ،عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد سیہون پہنچی ہے۔اس موقع پر مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں ، زائرین کے لیے نیاز، نذر اور سبیلوں کا اہتمام ہے۔ عرس کے دو روز کے دوران گرمی ، حبس اور نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 15 زائرین جاں بحق ہوئے ہیں ۔عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.