تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جون 2014
وقت اشاعت: 11:2

لاہورمیں جیونیوز کی بندش کیخلاف احتجاجی کیمپ

جیو نیوز - لاہور....لاہور میں جیو نیوز کی بندش اورلائسنس کی معطلی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر قرارداد مذمت بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی ۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے پسندیدہ چینل جیونیوز پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ، احتجاجی کیمپ میں بچے اور خواتین بھی شریک تھیں ۔مقررین میں پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد ایڈووکیٹ ، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عبدللہ ملک اور محمد یاسین خان نے جیونیوز کی بندش کو عوام کی آواز دبانے کے مترادف قراردیا ۔جماعت اسلامی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات فاروق چوہان نے یکجہتی کیمپ میں کہا کہ آج نیوز چینلز پر خبریں تو آرہی ہیں لیکن حقائق نظر نہیں آرہے۔ سنیئر صحافی انجم رشید اور خالد فاروقی نے بھی اظہارخیال کیا ۔مظاہرے میں شریک سیاسی اورسماجی خواتین کا کہنا تھا کہ جیونیوز کوفوری بحال ہوناچاہئے۔صحافی برادری سرمایہ داری نظام کے بجائے آزادی صحافت کاساتھ دے۔خواتین کا کہناتھاکہ انہیں جیو نیوز سے پیار ہے۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے عبدللہ ملک نے ماڈل ٹاؤن واقع کے خلاف قرار داد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.