18 جون 2014
وقت اشاعت: 15:52
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف فائرنگ سے زخمی
جیو نیوز - اسلام آباد.....متحدہ قومی مومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہو گئی ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق طاہرہ آصف لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھیں، فائرنگ کاواقع گوجرانوالہ کے قریب پیش آیاجہاں ان کو 2 گولیاں لگیں،طاہرہ آصف کو زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔فائرنگ کے نتیجہ میں طاہرہ آصف کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔