تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جون 2014
وقت اشاعت: 1:23

کوشش ہےکہ آپریشن جلدی ختم ہو؛ خواجہ آصف

جیو نیوز - اسلام آباد..... وفاقی وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ہماری کوشش ہےکہ آپریشن جلدی ختم ہو، یقینی بنائیں گےکہ آپریشن کےمقاصدحاصل ہوں ، یہ بات انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج کامران خان ‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی شمالی وزیرستان سے ہورہی تھی،، بڑے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں اپنےٹھکانے بنائے ہوئے تھے، دہشت گردوں کی کارروائیوں سے دوسرےملک بھی محفوظ نہیں تھے۔ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ شمالی وزیر ستان سے شہریوں کی منتقلی سےمتعلق اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ آئی ڈی پیز کاعارضی قیام کم سےکم عرصے کے لیےہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.