29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:36
پرچم غائب ہوا تو کیا ہوا، نیا لا دیں گے، محمودالرشید
جیو نیوز - لاہور.......مینارِ پاکستان کے چبوترے پر سربلند ہونے والے قومی پرچم کے غائب ہوجانے پرتحریک انصاف کے رہ نما محمود الرشید نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے چبوترے سے قومی پرچم غائب ہو گیا تو کیا ہوا، ہم نیا پرچم لا دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے سمجھے ہوں گے کہ مینار پاکستان پر قومی پرچم بھی ہم نےلگایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تو قومی پرچم لہرانے والوں میں سے ہیں۔ مینار پاکستان کے لیے نیا پرچم لا دیں گے۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ کےسیکیورٹی آفیسر نےالزام عائد کیاتھا کہ قومی پرچم جلسے والےاُڑا لےگئے۔