تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:17

شاہ محمود قریشی کوایک گھر میں 10 میٹر لگانے پرنوٹس جا ری

جیو نیوز - ملتان......ملتان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اپنے گھر پردس میٹر لگوانے پر میپکو نے نوٹس جاری کرتےہوئے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میٹر کے کوائف سامنے رکھیں گے تو سب کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ممتاز آباد کے ایکسئین علی اکرم گجرکے مطابق شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ انھوں نے ایک ہی گھر میں دس میٹر کیسے لگوائے، قانون کے مطابق ایک جگہ پر صرف ایک میٹر ہی لگ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میٹر لگانے میں ملوث اہل کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ان کے پاس میٹر لگوانے کے کاغذات موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.