تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 9:46

کراچی: کورنگی میں ساس نے بہو اور 2 بچوں پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے کورنگی میں ساس نے مبینہ طور پر بہو اور اس کے 2 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون اور بچوں کے جسم جھلس گئے جبکہ ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق کورنگی کی رہائشی خاتون نے گھریلو اختلافات پر اپنی بہو اور دو پوتوں پر تیزاب پھینک دیا۔ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر گھروالوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق سسرال والے گھریلو ناچاقیوں کے سبب اس کو اکثر تنگ کرتے رہتے ہیں۔ آج بھی معمولی تکرار پر ساس نے بچوں سمیت اس پر تیزاب پھینک دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.