30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:36
لاہور،شاہدرہ میں ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک پرایک کار ٹرین کی زد میں آگئی۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار اڑتی ہوئی دور کھڑے خالی بوگی سے جا ٹکرائی۔کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے احاطہ ورکشاپ کی طرف جانے والی سڑک پر ریلوے پھاٹک بند رہتا ہے لیکن مکینوں نے اس میں سے گزرنے کا راستہ بنا رکھا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک کار ریلوے پھاٹک نمبر آٹھ کو کراس کر رہی تھی کہ اچانک ٹرین آن پہنچی۔ٹرین کی ٹکر سے کار فضا میں بلند ہوئی اور قریب کھڑی خالی بوگی سے جا ٹکرائی۔زخمی کار سوارکو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریلوے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔