تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 17:56

عمران خان کے گھرپرلگے تینوںمیٹرغیرقانونی ہیں،لیسکو کانوٹس

جیو نیوز - لاہور........لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں واقع عمران خان کے گھرپرلگے تینوں میٹرغیرقانونی ہیں، جس پر لیسکو نے انہیں نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔لیسکو حکام کے مطابق نوٹس ایکسیئن سول لائنزنے بذریعہ کوریئر بھجوائے ہیں،اگر 10 روزمیں عمران خان کی جانب سے جواب نہ آیا تو تینوں میٹرکاٹ دیں گے۔لیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے گلبرگ کے گھر کا بل جمع نہیں کرایا، جس پر انہیں ڈی ٹیکشن نوٹس بھجوایا گیامگر پھر بھی بل جمع نہیں کرایا گیا۔ایکسیئن گلبرگ کا کہنا ہے کہ آج بل جمع نہ کرایا گیا تو شاہ محمود قریشی کے گھرکا کنکشن کاٹ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.