30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:36
ڈنڈے کےزورپرمڈٹرم الیکشن نہیں کرائےجاسکتے، خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد...... قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈنڈے کےزورپرمڈٹرم الیکشن نہیں کرائےجاسکتے، زبردستی انتخابات کرانے سےحالات خراب ہوسکتے ہیں، مڈٹرم الیکشن اس صورت میں کرائےجاسکتے ہیں کہ حالات ایسےپیداہوجائیں کہ وزیراعظم خودکہہ دیں۔ اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیمبر میں میڈیا سے بات چیت میں کہاہے کہ ہر چیز کا حل مذاکرات ہے،پاکستان اور بھارت بھی مذاکارت سےقائم ہوئے، کوشش ہے نظام چلے، چاہتے ہیں پارلیمنٹ برقرار رہے، عمران خان نے نظام بدلنے کی بات کی، عمران خان کون سا نظام چاہتے ہیں، پارلیمانی ، صدارتی ، یا کوئی اور؟ خورشیدشاہ نےکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طاقت کا اندازہ 18 اکتوبر کو ہو جائے گا ، یہ جلسہ سیاسی جدوجہد کا تسلسل ہے۔