تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 23:47

46 دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک بار بھی نہیں بڑھی، قادری

جیو نیوز - اسلام آباد...... پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 46 دن سے یہاں لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان دنوں میں پٹرول کی قیمت ایک بار بھی نہیں بڑھائی گئی اور آج وفاقی حکومت نے دھرنے کے شرکا کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی کردی۔ علامہ ڈاکٹرطاہر القادری نے دھرنے کے شرکا سے کہا کہ اعلان کے بغیر دھرنے سے نہیں جانا، انکی جانب سے اعلان کیے جانے تک چھٹی نہیں ہوگی، غریبوں کو حق دلانے تک ان کی جنگ لڑنی ہے، اللہ گواہ ہے کہ وہ کسی لالچ کی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ وہ پاکستان کو ایشیا کا سب سے طاقتور ملک بنانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پانچویں، چھٹی جماعت کے بچے وفاقی وزیروں کو دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں، اب تو گو نواز گو کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.