1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:18
کراچی: سرسید ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے دونوں ڈاکوسرسید ٹاؤن میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اہل علاقہ نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہاتھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے، دونوں ڈاکوؤں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔