تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:46

پشاور: بچوں کے تنازع پرخاتون نے پڑوسن کو قتل کردیا

جیو نیوز - پشاور.........پشاورمیں بچوں کے تنازع پرخاتون نے پڑوسن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چولی بابا میں بچوں کے تنازع پرخاتون فضیلت بی بی نے مشتعل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی ہمسائی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔واقعے کا مقدمہ تھانا متھرا میں درج کیا گیا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق مقامی جرگہ کوشش کر رہا ہے کہ معاملہ پولیس میں لانے کے بجائے آپس میں بات چیت کے ذریعے نمٹایا جائے۔ پولیس ملزمہ کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.