تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:9

کوئٹہ :فضائیہ کا فائٹرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا ، پائلٹ محفوظ

جیو نیوز - کوئٹہ........کوئٹہ کےنواحی علاقے کچلاک کےقریب فضائیہ کا فائٹرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا،تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ پاک فضائیہ کےترجمان کے مطابق فائٹرطیارہ معمول کی تربیتی پرواز پرتھا، کہ کچلاک کےقریب گر کرتباہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا۔ حادثے میں طیارے کاپائلٹ محفوظ رہا،فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ دوسری جانب حادثے کے بعد فرنٹیئر کور کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور طیارے کے ملبے کو حفاظتی حصار میں لےلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.