تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:29

کوئٹہ :فائرنگ اور دستی بم حملوں کے 4 واقعات، 6 جاں بحق، 12زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ........کوئٹہ میں دستی بم حملوں اور فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں 6افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے حجام کی دکان پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے تیرہ افراد زخمی ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3افراد چل بسے۔اس واقعے کے دو گھنٹے بعد ہی سریا ب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے،جبکہ کاسی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.