1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:49
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس
جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت 175ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال پربریفننگ دی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور اب تک کی پیش رفت پراعتمادکااظہارکیااور کامیابیوں کی تعریف کی۔ کانفرنس کے شرکا نے آپریشن میں شریک افسران و جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔