تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:9

اللہ کے شیر جاگ گئے تو سرخی رہے گی نہ پاؤڈر، شہبازشریف

جیو نیوز - سرگودھا...... شہبازشریف کہتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کے شیروں کو صبر و تحمل سے کام لینے کے لیے کہا ہے، گوگو کا نعرہ لگانے والوں کو پتہ نہیں کہ اللہ کے شیرجاگے تو پھر سرخی رہے گی نہ پاؤڈر۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پور کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب جو کام کر رہے ہیں اس کا انجام بہت برا ہوگا،دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے کنٹینر سے اتر کر عوام کی خدمت نہیں کی، اس سے پہلے پنڈی بھٹیاں اور منڈی بہاؤالدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی شہباز شریف نے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو اگلی قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر تک کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.