1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
عمران خیبرپختونخواحکومت کی غیرملکی امدادبندکرائیں، احسن اقبال
جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نوعمرذہنوں کوآلودہ کررہےہیں، انہوں نے آفتاب سلطان کی کردارکشی کی، وہ پہلےخیبرپختونخواحکومت کی غیرملکی امدادبندکرائیں، عمران روزانہ افراداوراداروں کی پگڑی اچھالتےہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی میں ٹکٹ کیلئےمیرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران کی اینٹی چائناسیاست کےباوجودچین کیساتھ سرمایہ کاری کرینگے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ بتائیں خیبرپختونخوامیں غریبوں کی تعلیم کیلئےکیاکیا؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان یہ تاثردےرہےہیں کہ ان کےعلاوہ سب بدعنوان ہیں، دھاندلی کاشورمچانےوالےعمران خان اپنی پارٹی میں دھاندلی کوروکیں،پاکستان تحریک انصاف کارویہ انتہاپسندی پرمبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین جیساملک توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کررہاتھا، عمران خان نےچین کےخلاف پروپیگنڈاکیا، چین کےساتھ ہونیوالےمنصوبوں سےکسی کوکھیلنےنہیں دینگے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کےرویےمیں ٹھہراؤہے، عمران خان انااورضدمیں شہریوں کی عیدخراب نہ کریں، ہم دھرنوں کوبات چیت کےذریعےختم کرناچاہتےہیں، بھارت نےچینی صدرکےدورےسےخاص اہمیت حاصل کرلی، اقوام متحدہ میں نوازشریف نےکشمیرکی بات کی، اُس وقت تحریک انصاف نوازشریف کی ٹانگ کھینچنےمیں مصروف تھی، دھرنوں کی وجہ سےڈالردوبارہ98سے102پرچلاگیا۔