1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:9
نہ تنقید کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی سنیں گے، شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی...... وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی جماعت کے سربراہ پر تنقید کرنا چاہتے اور نہ ہی اپنی قیادت پر تنقید سنیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی میں اب بھی 50 غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں۔ کراچی میں محکمہ بلدیات کے افسران کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس وقت سیاسی باگ دوڑسنبھالی جب پیپلز پارٹی کا نام لینے والوں کو کوڑے مارے جاتے تھے اور بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے جب چیئرمین بنایا اس وقت بھی آئیڈیل حالات نہیں تھے۔ اس سے قبل شرجیل میمن نے بتایا کیا کہ کراچی میں50غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس موجود ہیں ،جبکہ صرف 16 واٹر ہائیڈرنٹس قانونی طور پر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی قلت کی اہم وجہ بھی غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف سندھ اسمبلی میں بل لایا جا رہا ہے جس کے تحت 25 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سال سزا دی جا سکے گی۔انہوں نے بتا یا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سے 800 عارضی گھوسٹ ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے۔