2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:39
وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد...... وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کرکے انہیں امریکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ، اس موقع پرپاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ امریکی سفیر نے وزیراعظم کو امریکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔