تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:39

کراچی: لیاری میں رینجرزسےمبینہ مقابلہ، گینگ وار کے3 ملزمان ہلاک

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مبینہ مقابلے میں گینگ وارکے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، ملزمان اسلحہ سےبرآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری میں مرزا آدم خان روڈ کے قریب تغلق لین میں چھاپہ مارا تو ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہو گیا ۔مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے 3ملزمان ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاوہ ازیںملزمان نے حسن اسکوائر پرپولیس موبائل اور پی ای سی ایچ ایس میں تھانے پردستی بم حملےبھی کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.