تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:29

وزیراعظم کی نااہلی: درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر مختلف درخواستوں اور اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف کی پارلیمنٹ میں مبینہ غلط بیانی پر ان کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیےدائر درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہاہے۔ وزیراعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ سیمسن سائمن شیرف کی طرف سےعرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے داخل کی گئی ہیں۔ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔گزشتہ روزچیف جسٹس وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل دینے کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.