2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:59
دھرنےکےحوالےسےاہم اعلان آج دوپہر کروں گا، طاہرالقادری
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ وہ اسلام آباد دھرنےکےحوالےسےاہم اعلان آج دوپہر کریں گے ۔رات گئےاسلام آباد میں دھرنے کے شرکاسے مختصر خطاب میں علامہ طاہرالقادری نےکہاکہ وہ دھرنے کے حوالےسےاہم اعلان آج دوپہر 3بجے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنےکے حوالےسےاتحادی جماعتوں سےمشاورت جاری ہے۔ طاہرالقادری اس سے پہلے عیدالاضحی کے بعد شہر شہر جاکر انقلابی مارچ اور دھرنوں کا اعلان کر چکے ہیں ۔