2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:49
دھرنوں کی ڈیوٹی پر تعینات اہل کاروں کو عید پر چھٹی مل گئی
جیو نیوز - اسلام آباد....... اسلام آبادمیں دھرنوں کی ڈیوٹی پرتعینات مختلف شہروں سےآنےوالے پولیس سمیت بعض دیگرسیکورٹی اہلکاروں کو چھٹیاں دی جارہی ہیں ۔دھرنوں کا آغاز ہوا تو وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے لیے خیبر پختونخوا سے ایف سی ، پنجاب ، سندھ اورآزادکشمیر سے پولیس اور ریلوے پولیس کی کم و بیش تیس ہزار سے زائد نفری وفاقی دارالحکومت میں تعینات کی گئی ۔ ڈیڑھ ماہ بعداب ان میں سے کچھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عید پہ ہم گھر جارہے ہیں آٹھ تاریخ سے آئے تھے ، عید کرکے وآپس آئیں گے ۔ جب وآپس جائیں گے تو بہت خوشی ہوگی ۔ جنہیں چھٹی نہ ملی وہ فرض کی ادائیگی پرخوش ہیں لیکن گھروالے بھی یادبہت آتے ہیں ۔ ہمارا تعلق صوبہ سرحد سے ہے عید پہ جانا چاہتے ہیں کیونکہ ہم بھی گھر رکھتے ہیں ، بال بچے رکھتے ہیں۔وزیرستان سے تعلق ہے ابھی دو مہینے سے گھر نہیں گیا ، ڈیوٹی دے رہاہوں ، اپنے شوق کے ساتھ ، خواہش ہے کہ اپنا گھر چلے جائیں۔ دوسرے شہروں سےاسلام آباد آنےوالےاہلکاروں کوتوچھٹی دی جارہی ہےلیکن اسلام آباد پولیس کےاہلکارتاحال چھٹی سےمحروم ہیں ۔