2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:59
خیبر اور مہمند ایجنسی:5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - جمرود......خیبر ایجنسی اور مہمند ایجنسی سے5نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔خاصہ دار فورسز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں علاقہ غنڈی سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔لاشوں کو شناخت کے لئے جمرود کے اسپتال متنقل کردیاگیا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ وادی تیراہ کے علاقہ سیخ کوٹ سے بھی 2نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل حلیم زئی کے علاقہ چندا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔لاش کو شناخت کے لئے ایجنسی ہیڈ کواٹر اسپتال غلہ نئی منتقل کردیاگیا ہے۔