تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:48

شمالی وزیرستان کے متاثرین عید کی آمد پرپریشان

جیو نیوز - بنوں.......شمالی وزیرستان کے متاثرین عید کی آمد پرپریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران عملے کی چھٹیوں کی وجہ سے وہ 9اکتوبر تک راشن کی وصولی سے محروم رہیں گے۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے بنائے گئے ۔راشن پوائنٹ 25 ستمبر سےبند ہیں جو اب 9اکتوبر کو کھلیں گے ۔ابھی ان راشن سینٹرز میں آئی ڈی پیز کی شکایات درج کی جا رہی ہیں ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت درج تو کر لی جاتی ہے لیکن مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ۔ اگر عید کے موقع پربھی راشن نہیں ملے گا تو وہ کیا کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ راشن سینٹروں میں اضافے کے ساتھ مہینے میں دو مرتبہ راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.